جند( ہریانہ)،4/ستمبر(ایجنسی)افیسروں کے مطابق یہاں کے ایک عارضی گوشالہ میں 50کے قریب دودھ دینے والے جانوروں کی مبینہ طور پر موت واقعہ ہوگئی ہے اور بتایا یہ بھی جارہاہے کہ پچھلے ہفتوں میں چارے کی کمی اور پلاسٹک کھانے کی وجہ سے مذکورہ اموات پیش آئے ہیں۔
انمل ہسبنڈری ڈپٹی ڈائرکٹر ڈاکٹر رنبیر سنگھ ملک نے کہاکہ دوگائے ' سات بیل اور چار دودھ دینے والی گائیوں کی ایک روز قبل موت واقعہ ہوئی ہے۔عہدیداروں کا کہنا ہے کہ عارضی شیلٹر کھلا اور جانوروں سے بھرگیا ہے۔
مذکورہ جانور کے اندر پلاسٹک کھالینے سے پیٹ کے امراض پیدا ہوگئی ہیں۔ رنبیر سنگھ ملک نے کہاکہ مذکورہ جانور اگر ایک بار پلاسٹک کھالیں تو وہ دوبارہ کوئی دوسری چیز کھانے کے قابل نہیں رہتے۔